پی ٹی آئی کاشام 5 بجے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

5 Nov, 2022 | 09:32 AM

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما اسد عمر نے آج شام 5 بجے پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں احتجاجی اجتماع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کےرہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ آج پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں احتجاجی اجتماعات ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہر شہر کی پی ٹی آئی کی تنظیم احتجاج کی جگہ کا اعلان خود کرے گی۔

اسد عمر کا یہ اعلان عمران خان کی جانب سے 28 اکتوبر کو شروع کی گئی حکومت مخالف تحریک کو ختم کرنے کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا تھا، عمران خان بارہا کہہ چکے ہیں کہ ان کی پارٹی کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ حکومت آئندہ عام انتخابات کی تاریخ دے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ان کو دکھائیں حقیقی طور پر آزاد قوم کو کوئی دبا نہیں سکتا، میں خود لبرٹی چوک لاہور میں احتجاج میں شرکت کروں گا۔

مزیدخبریں