عمران خان پر حملہ، انگلینڈکادورہ پاکستان متاثر ہونے کا خدشہ

5 Nov, 2022 | 09:21 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک:سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کے بعد انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ نے دورہ پاکستان پر تشویش کا اظہار کردیا۔

مارک ووڈ نے کہا ہے کہ عمران خان پر حملے کے بعد دوبارہ پاکستان جانے کا سوچ کر پریشان ہورہا ہوں۔مارک ووڈ کا کہنا ہے کہ آپ سابق کھلاڑیوں اور ہر اس شخص کی عزت کرتے ہیں جس نے کرکٹ کھیلی، واضح طور پر یہ انتہائی افسوسناک خبر ہے۔فاسٹ بولر نے کہا کہ سیریز ملتوی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں لیکن انگلش بورڈ سیکیورٹی معاملات کو دیکھ رہا ہے۔مارک ووڈ کا کہنا ہے کہ ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستان گئے تو تجربہ بہت اچھا رہا، وہاں سیکیورٹی شاندار تھی اور ہمارا اچھا خیال رکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ اگر انگلش سیکیورٹی حکام نے کہا تو پاکستان ضرور جائیں گے۔

مارک ووڈ آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے اسکواڈ کا بھی حصہ ہیں۔واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم کو ٹیسٹ سیریز کے لیے دسمبر میں پاکستان آنا ہے۔ 

مزیدخبریں