ویب ڈیسک:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان شوکت خانم ہسپتال میں زیرعلاج جہاں ان کا میڈیکل بورڈ نے معائنہ کیا جس کے بعد عمران خان کی تمام میڈیکل رپورٹس کو تسلی بخش قرار دے دیا گیا۔
میڈیکل بورڈ نے عمران خان کو چہل قدمی اور ٹوائلٹس استعمال کرنے کی اجازت دیدی، ہڈی کو کوئی نقصان نہیں ہوا آپریشن چھوٹا تھا لیکن تسلی کیلئے وقت درکار تھا، چیئرمین پی ٹی آئی ڈسچارج کرنے پر بضد رہے مگر ڈاکٹرز نے ایک روز آرام کا مشورہ دے دیا۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے مزید ٹیسٹ کی ضرورت نہیں، انہیں کھانے پینے میں کسی چیز سے نہیں روکا گیا۔قبل ازاں ذرائع میڈیکل بورڈ کے مطابق عمران خان کی دائیں ٹانگ کا دو گھنٹے تک آپریشن کیا گیا، ہڈی کو کوئی نقصان نہیں ہوا ،آپریشن چھوٹا تھا لیکن تسلی کے لئے وقت درکار تھا۔