ویب ڈیسک: ترکی نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدیدمذمت کی ہے۔
ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 3 نومبر کو ایک احتجاجی جلوس کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق ہوا، ترکی اس حملے کی مذمت کرتا ہے اور عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے۔
ہم دعا گو ہیں کہ اس ظالمانہ حملے میں جان گنوانے والے ہمارے بھائی کے اللہ درجات بلند کرے اور عمران خان سمیت تمام زخمیوں کو صحت عطا فرمائے۔ ترکی پاکستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور ہمیشہ اپنے برادر ملک کے ساتھ کھڑا رہے گا۔