پاکستان اور نمیبیا کے میچ میں پیش آنیوالے واقعہ کی ویڈیو مقبول ہوگئی

5 Nov, 2021 | 10:30 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) ٹی 20ورلڈ کپ میں پہلی بار پاکستان سے ٹکرانے والی نمیبیا  کی کرکٹ ٹیم شکست سے دوچار ہونا پڑا مگر اس میچ کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس کو دیکھنے والے بھی اپنی ہنسی پر قابو نہیں رکھ پا رہے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان اور نمیبیا کا میچ کافی منفرد تھا، اگرچہ میچ میں پاکستان کی جیت یقینی تھی، مگر پاکستانیوں نے اس میچ کو خوب انجوائے کیا۔ میچ میں پیش آنے والا واقعہ دلچسپ ہے ہوا کچھ یوں کے دوران میچ گیند باؤنڈری کو پار کرتے کرکٹ شائقین میں گری جس کو ایک لڑکی نے اٹھا لیا اور آس پاس گھومنے لگی جبکہ کیمرے کی آنکھ سے وہ بے خبر رہی۔

گیند کو نہ پھینکنے پر وہاں موجود دیگر شائقین نے اس سے گیند واپس کرنے کا کہا پہلے تو اس نے انکار کیا مگر بعد میں سٹیڈیم کے والنٹیئر نے آکر لڑکی سے گیند لی اور شائقین کو ایک طرف ہونے کو کہا۔لڑکی کے اس ہنسنے والے منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہوچکی ہے۔

مزیدخبریں