شہر کے مختلف مقامات سے 48 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

5 Nov, 2021 | 09:13 PM

M .SAJID .KHAN

(فہد علی)شہر کے مختلف مقامات سے ایک ماہ کے دوران 48 نامعلوم افراد کی لاشیں مردہ خانوں میں لائی گئیں, لاشوں کی تاحال شناخت ہوسکی اور نہ ہی پوسٹمارٹم مکمل ہو سکا ۔
شہر میں لاوارث لاشوں کی تعداد بڑھنے لگی،مختلف علاقوں سے ایک ماہ کے دوران اڑتالیس نامعلوم لاشیں برآمد ہوئیں۔اڑتالیس نامعلوم لاشوں میں ایک خاتون کی لاش بھی شامل ہے۔ سب سے زیادہ لاوارث لاشیں میو ہسپتال مردہ خانہ میں موجود ہیں ۔

میو ہسپتال مردہ خانہ میں 32 لاوارث لاشیں موجود ہیں ،،گیارہ نامعلوم افراد کی لاشیں جناح ہسپتال کے مردہ خانہ میں موجود ہیں، جبکہ جنرل ہسپتال کے مردہ خانہ میں پانچ لاوارث لاشیں موجود ہیں۔نامعلوم لاشوں کی تدفین نہ ہونے کے باعث مردہ خانے کی انتظامیہ کو بھی دشواری کا سامنا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم لاشوں کے فنگر پرنٹس نادرا کوبھجوائے گئے ہیں،، جہاں سے شناخت مکمل ہو سکے گی ۔۔ شناخت کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے ۔

مزیدخبریں