(محمد ساجد) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک بیان دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیٹی انشا کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں، مداحوں سے اپیل کرتے کہا کہ میری بیٹی سے متعلق کوئی خبر نہ لگائی جائے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹی انشا کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں، شاہد آفریدی نے کہا کہ وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میری کسی بھی بیٹی کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں، انہوں صارفین سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ "میری بیٹیوں سے متعلق کوئی بھی کسی بھی 'اکاؤنٹس' یا 'خبر' ہو تو اس کو نظر انداز کردیں"۔
اپنے ٹویٹ اکاؤنٹ پر انہوں اپنی بٰیٹی کے نام سے بنے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ کی تصویر بھی شیئر کی جو کہ " انشا آفریدی" کے نام سے بنا ہوا ہے۔
I would like to clarify that none of my daughters have any social media accounts; please disregard any ‘accounts’ or ‘news’ that are associated with my daughters. pic.twitter.com/VvgQmkblzd
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) November 3, 2021
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے انشا کے نام سے کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور پیجز بنائے گئے تھے۔ انشا آفریدی 3 دسمبر 2005 کو پیدا ہوئیں اور وہ شاہد آفریدی کے دوسری بیٹی ہیں پہلی کا نام اقصیٰ آفریدی ہے۔انشا آفریدی کی منگنی قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ کیساتھ ہوئی ہے۔
انشا سماجی کاموں میں بہت سرگرم ہیں اور اکثر اپنے والد کے ساتھ فلاحی کاموں میں نظر آتی ہیں۔