چینی صدر  کا کھلی معیشت کے عالمی انڈیکس میں تنزلی پر اظہار تشویش 

5 Nov, 2021 | 06:59 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک : صدر شی جن پنگ نے چینی مارکیٹ کو وسیع تر کھولنے کے لیے نئے وعدے کیے کیونکہ ملک نے عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) سے اپنے الحاق کے وعدوں کو مکمل طور پر پورا کیا ہے۔
چینی صدر شی جن پنگ نے چوتھی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کا اعلی سطح کے کھلے پن کو وسعت دینے، ترقی کے مواقع کو دنیا کے ساتھ بانٹنے اور اقتصادی عالمگیریت کو مزید کھلے جامع، اور مشترکہ مفادات کی سمت فروغ دینے کا عزم مضبوط اور برقرار رہے گا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اگر ہم انسانیت کو اچھا مستقبل دے سکے تو یہی اہم ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ڈیجیٹل معیشیت، تجارت و ماحولیات سرکاری کمپنیوں اور صنعتی امداد کے حوالے سے ہونےوالے مذاکرات میں کھلے دل ودماغ سے حصہ لیں گے۔
 چین دنیا کے باہمی مفادات کا خیال رکھے گا اور غیرملکی سرمایہ کاری کے لئے منفی لسٹ کو مزید مختصر کریں گے۔ چین میں ٹیلی کمیونیکیشن ، صحت عامہ اور دیگر خدمات کو مزید کھلے پن کی طرف لے جائیں گے۔یادرہے چین سال 2021 عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) سے اپنے الحاق کی 20 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔  صدر شی جن پنگ کا مزید کہنا تھا کہ چین نے عالمی معیشیت میں جان ڈالی ہے اور اپنا ٹیرف  ریٹ 15.3 فیصد سے کم کرکے 7.4 فیصد تک لے آیا ہے جس کی بدولت چین کی اشیا کی تجارت چھٹے سے پہلےنمبر تک آگئی ہے. چین کی  چوتھی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپومیں  دنیا بھر کے 127 ممالک کے 3 ہزار سے زائد کاروباری حضرات اور بڑے تاجرشریک ہیں.

مزیدخبریں