مارخور کی عالمی مارکیٹ میں ریکارڈ بولی لگ گئی

5 Nov, 2021 | 06:46 PM

ویب ڈیسک: محکمہ وائلڈ لائف خیبر پختونخوا کو مارخور کے شکار کے پرمٹ کی بولی سے تاریخ کی ریکارڈ آمدنی۔ ایک پرمٹ 2 کروڑ  70 لاکھ میں نیلام جبکہ 4 پرمٹس 9 کروڑ  70 لاکھ سے  زیادہ رقم میں بکیں گے.

محکمہ وائلڈ لائف خیبر پختونخوا کے پشاور میں واقع دفتر میں مختلف شکار کمپنیوں نے بولی میں حصہ لیا۔ بولی میں سب سے زیادہ پرمٹ توشی شاشہ ون میں 1 لاکھ  60 ہزار  250 ڈالرز یعنی 2 کروڑ  72 لاکھ  52 ہزار 8 سو 84 روپے میں فروخت ہوئے۔ دوسرے نمبر پر توشی شاشہ ٹو چترال میں پرمٹ 1 لاکھ 55 ہزار 100 ڈالرز یعنی 2 کروڑ 63 لاکھ 77 ہزار 50، گہریت چترال میں 1 لاکھ  25 ہزار ڈالر یعنی 2 کروڑ 12 لاکھ 58 ہزار ایک سو اور کیاغ کوہستان میں 1 لاکھ 35 ہزار 150 ڈالر یعنی 2 کروڑ 29 لاکھ 84  ہزار دو سو 57 روپے میں فروخت کیے گئے۔

4 پرمٹس سے کل 5 لاکھ  75 ہزار  500 ڈالرز یعنی 9 کروڑ  78 لاکھ  72 ہزار  دو سو  92 روپے کی بولی ہوئی ہے۔ محکمہ جنگلی حیات کی تاریخ کی سب سے بڑی بولی ہے. لیکن کچھ دن پہلے جاری ہونے والی چترال نیشنل پارک کی رپورٹ کے مطابق 2016 میں مارخوروں کی تعداد 2 ہزار 336، سنہ 2017 میں 2 ہزار 521، سنہ 2018 میں دو ہزار 692، سنہ 2019 میں دو ہزار 868 جبکہ سنہ 2020 میں اس کی تعداد دو ہزار تک آگئی ہے۔

سروے رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران 868 مارخور کم ہوئے۔ محکمہ وائلڈ لائف  کا موقف ہے غیرقانونی شکار پر مکمل پابندی ہے جبکہ پہاڑوں پر برف باری کی وجہ سے سروے مکمل نہیں ہو سکا۔ 

مزیدخبریں