بے شرمی کی انتہا، نجی سکول کی خواتین اساتذہ کے واش روم میں خفیہ کیمرے

5 Nov, 2021 | 06:24 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: کراچی کے نجی سکول میں خواتین ٹیچرز کے واش روم میں خفیہ کیمروں کا انکشاف، خواتین کی جانب سے خفیہ کیمروں سے متعلق شکایت پر محکمہ تعلیم سندھ نے فوری ایکشن لے لیا۔

محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا تھا کہ کےمتعلقہ ادارے کی ٹیم نے بدھ کے روز سکول کا دورہ کیا تھا، دورے کے دوران خواتین کےواش روم سے خفیہ کیمرے برآمد کیے گئے۔محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ نجی سکول میں خفیہ کیمرے سے خواتین کی ویڈیوز بنائی جاتی تھیں۔ یہ واش روم خواتین اساتذہ کیساتھ طالبات کے بھی زیر استعمال تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ویجیلنس ٹیم نے خفیہ کیمروں سے متعلق رپورٹ محکمہ تعلیم کو جمع کروا دی ہے جبکہ سکول انتظامیہ کو شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔ واقعہ کی تحقیقات کیلئے محکمے کی جانب سے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کیمرے دیواروں کے اندر سوراخ کرکے رکھے گئے تھے۔

یہ کیمرے واش روم میں واش بیسن کے ساتھ والی دیوار میں نصب تھے، جس سے واش رومز کے اندر اور باہر آنے جانے والوں کی نقل و حرکت بخوبی مانیٹر کی جا سکتی ہے۔ سکول کی جانب سے واقعہ پر وضاحت نہ دینے پر محکمے کی جانب سے سیکشن 8 ون کے تحت سکول کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے، جس کا اطلاق فوری طور پرہوگا۔  

مزیدخبریں