ویرات کوہلی کی دوران میچ ڈانس کرتے ویڈیو وائرل

5 Nov, 2021 | 06:18 PM

M .SAJID .KHAN

(محمدساجد) ٹی 20 ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، گروپ بی کی اہم سمجھی جانے والی بھارتی ٹیم نے پاکستان اور نیوزی لینڈ سے بدترین شکست کا بدلہ افغانستان سے لیتے پہلی کامیابی حاصل کی، میچ کے دوران بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو ڈانس کرتے بھی دیکھا گیا، اس منظر کو کیمرے کی آنکھ کرلیا جبکہ ویڈیو وائرل بھی ہوئی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کا بھارت اور افغانستان ہونے والا بھارت نے جیت کر پہلی کامیابی حاصل کی، اس میچ میں بھارتی بلے بازوں نے افغانیوں پر اپنا غصہ نکالتے 211 زنز کا ہدف دیا،افغانستان کی بیٹنگ آنے پر بھارتی کپتان ویرات کو ہلی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی،  کوہلی کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ خوشگوار موڈ میں ہیں اور ڈانس سٹیپس کررہے ہیں۔

ویڈیو کے شروع میں بھارتی کپتان کو فیلڈنگ پر آتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ کیمرہ بھی ان کی جانب ہے، ویڈیو کے بیگ گراؤنڈ میں بالی ووڈ گانا"My Name is Lakhan"  بھی چل رہا ہے، سٹیڈیم میں بھارتی شائقین بھی کوہلی کو آوازیں دیتے اس کی تعریف کررہے ہیں جس کے جواب میں کوہلی نے ڈانس کرتے ان کو جواب دیا۔

ہجوم نے شور برپا کرتے کوہلی کے ڈانس کو سراہتے اس سے لطف اٹھایا جبکہ کو کوہلی کو بھی مسکراتے دیکھا جاسکتا ہے۔ایسا کوہلی کی جانب سے پہلی بار نہیں کیا گیا قبل ازیں 2016 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی کوہلی نے پنجابی گانے پر رقص کیا تھا۔

مزیدخبریں