(عرفان ملک)ڈینگی کے وارجاری، لاہور پولیس بھی خطرناک حد تک متاثر ہونے لگی ،اینٹی کار لفٹنگ سٹاف کا کانسٹیبل ڈینگی کے باعث دم توڑ گیا۔
پولیس حکام کے مطابق کانسٹیبل محمد اکرم بھٹی اینٹی کارلفٹنگ سٹاف سٹی ڈویژن میں تعینات تھا جس کی چند روز قبل ڈینگی کے باعث طبیعت خراب ہوئی طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث آج ڈینگی بخار کے باعث جاں بحق ہو گیا ۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس میں سب سے زیادہ ٹریفک پولیس کے اہلکار ڈینگی کا شکار ہوئے ، اب تک ٹریفک پولیس کے 71اہلکار ڈینگی کا شکار ہوئے جبکہ آپریشن ونگ کے 23 اہلکار ڈینگی کا شکار جبکہ انویسٹی گیشن ونگ کے سات اہلکار بھی ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں۔