کورونا وائرس، ماہرین  نے بڑی کامیابی حاصل کر لی

5 Nov, 2021 | 05:11 PM

Imran Fayyaz

( ویب ڈیسک) کورونا وائرس  نے  پوری دنیا کو متاثر کیا، لاکھوں افراد لقمہ اجل بن گئے۔

 خوش آئند بات یہ ہے کہ  پہلی مرتبہ طبی ماہرین اس وائرس کے29 میں سے5 ایسے پروٹینز کو شناخت کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو خون کی شریانوں کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتے ہیں، یہ انکشاف ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا جس کے نتائج طبی جریدے ای لائف میں شائع ہوئے۔ ان پروٹینز کی شناخت سے ممکنہ طو رپر ایسی دوا  دریافت کرنے میں مدد مل سکے گی جو وائرس کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے استعمال ہوسکے گی یا خون کی شریانوں کے نقصان کو کم از کم کرسکیں گے۔

ماہرین نے وبا کے دوران لوگوں میں خون کی شریانوں اور بلڈ کلاٹس کے بہت زیادہ کیسز دیکھے،مثال کے طور پر کووڈ کے مریضوں میں ہارٹ اٹیک اور فالج وغیرہ۔ قبل ازیں ماہرین کا خیال تھا کہ کووڈ نظام تنفس کی بیماری ہے مگر حقیقت تو یہ ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں میں ہارٹ اٹیک یا فالج کا امکان 3 گنا زیادہ ہوتا ہے تاہم اب محققین کو توقع ہے کہ ان پروٹینز کی شناخت سے ایسی ادویات کو تیار کرنا ممکن ہوسکے گا کہ جن سے شریانوں کو پہنچنے والا نقصان کم کرنے میں مدد ملے گی۔

 تحقیق میں ماہرین نے بتایا کہ جب کورونا وائرس جسم میں داخل ہوتا ہے تو یہ 29 پروٹین بنا کر ایک نئے وائرس کو تشکیل دیتا ہے، یہ وائرس 29 نئے پروٹینز تیار کرتا ہے اور یہ سلسلہ بتدریج آگے بڑھتا چلا جاتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس عمل کے دوران ہماری خون کی شریانوں نالیوں کی طرح ہوجاتی ہیں اور بلڈ کلاٹنگ کا عمل بڑھ جاتا ہے۔

  طبی ماہرین نے 29 پروٹینز میں سے ایک ہر ایک کے اثرات کا جائزہ لیا اور 5 مخصوص پروٹینز کوشناخت کرنے میں کامیاب رہے جو خون کے خلیات کو بہت زیادہ نقصان پہنچاتے ہیں اور ان کے استحکام اورافعال کو متاثر کرتے ہیں۔ ۔

مزیدخبریں