قیصر کھوکھر: اب یونین کونسلز نہیں رہیں گی، محکمہ بلدیات نے یونین کونسلز کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، محکمہ بلدیات نے نیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2021 محکمہ قانون کو ارسال کر دیا۔
نئے ایکٹ میں یونین کونسل ختم کر کے ان کی جگہ ویلیج کونسل اینڈ نیبر ہڈ کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نئے ایکٹ میں ضلع کونسل بحال کر دی گئی ہے۔
لاہور میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن ہوگی، نئے ایکٹ کے تحت لاہور میں ٹاؤنز ختم کر دئیے گئے ہیں۔ ٹاؤن کی جگہ ایم سی ایل ہی کام کرے گی۔ لارڈ میئر کا انتخاب براہ راست عوام سے ہوگا۔ محکمہ قانون کے بعد نیا بلدیاتی ایکٹ منظوری کیلئے پنجاب اسمبلی کو بھیجا جائے گا۔
یونین کونسلز کو ختم کرنے کا فیصلہ
5 Nov, 2021 | 04:11 PM