عوامی مسائل کے حل کے لئے  آئی جی پنجاب کا بڑا اقدام

5 Nov, 2021 | 03:53 PM

Imran Fayyaz

(عابد چوہدری)آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے عوام تک معلومات کی بروقت ترسیل اور شہریوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے سوشل میڈیا مانیٹرنگ یونٹ کا افتتاح کردیا۔

 سینٹرل پولیس آفس میں ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب،ساجد کیانی نے آئی جی پنجاب کو سوشل میڈیا مانیٹرنگ یونٹ کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ ٹوئیٹر، فیس بک اور انسٹاگرام پر آنے والے عوامی مسائل پر متعلقہ رینج یا ضلع سے فوری ایکشن کروایا جاتا ہے اورتمام ریجنز، اضلاع اور یونٹس کے پی آر اوز کی ورکنگ کو جدید سسٹم کے ذریعے باہمی منسلک کردیا گیا ہے۔

افتتاح کے موقع پر آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا میں متعین سٹاف عوام کی جانب سے بھجوانے والے تمام مسائل کے بلا تاخیر حل کویقینی بنائیں،شہریوں کی آگاہی کیلئے ہر ضلع میں عوامی فلاح کے پراجیکٹس کی تشہیر پربطور خاص فوکس کیا جائے،پی آر اوز کو جدید سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کپیسٹی بلڈنگ کیلئے ٹریننگ ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا جائے،اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزاد سلطان اور اے آئی جی لاجسٹکس اطہر اسماعیل سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
 

مزیدخبریں