’ڈارک سائیڈ‘ ہیکرز پر امریکا نے  ایک کروڑ ڈالرانعام رکھ دیا

5 Nov, 2021 | 01:21 PM

 ویب ڈیسک : واشنگٹن نے رینسم ویئر گینگ کی نشاندہی کرنے والے شخص یا اشخاص کو ایک کروڑ ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

 واشنگٹن نے روس میں مقیم گروپ کو اس آن لائن حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے، جس کی وجہ سے مئی میں امریکہ کے مشرقی حصوں میں تیل کی سب سے بڑی پائپ لائن بند ہو گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق اب تک امریکا میں رینسم ویئر سے متعلقہ تاوان ادائیگیوں میں 590 ملین ڈالرز  اس گروپ کو ادا کئے گئے ہیں جبکہ امریکی وزارت خزانہ  کا کہنا ہے کہ یہ رقوم مالیاتی اداروں کی طرف  سے رپورٹ کی گئی رقم سے 42 فیصد زیادہ ہیں اور  ممکنہ طورپر حقیقی رقم اربوں میں ہوسکتی ہے۔

 رینسم ویئر ایسے سافٹ ویئر کو کہا جاتا ہے، جس کے استعمال کے ذریعے ہیکرز مختلف اداروں اور کمپنیوں کی اہم معلومات اور ڈیٹا چوری کرلیتے ہیں۔

سائبر بھتہ خوری میں کسی کمپنی یا ادارے کے ڈیٹا کو انکرپٹ کرنے کے لیے اس کے نیٹ ورک کو توڑا جاتا ہے، پھر تاوان کا مطالبہ کیا جاتا ہے، عام طور پر اسے کھولنے کے لیے جو چابی درکار ہوتی ہے اسے حاصل کرنے کے لیے کرپٹو کرنسی کے ذریعے تاوان ادا کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں