بھارت میں صحافیوں پر تشدد، 256 قاتلانہ حملے

5 Nov, 2021 | 01:21 PM

ویب ڈیسک: امریکہ کی ایک غیر سرکاری تنظیم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت میں گزشتہ دو برسوں کے دوران صحافیوں پر تشدد کے 256 واقعات پیش آئے۔
پولیس پروجیکٹ نامی این جی اونے اپنی اس تحقیق میں مئی سن 2019 سے لے کر رواں برس اگست تک کے واقعات کا جائزہ لیا۔ رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر میں 51، متنازعہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران 26، نئی دہلی میں فروری 2020 میں ہونے والے فسادات کے دوران 19 اور کووڈ کے کیسز کی کوریج کے دوران صحافیوں پر تشدد کے 46 واقعات پیش آئے۔

کسان تحریک کے دوران صحافیوں کے خلاف تشدد کے اب تک 10واقعات پیش آچکے ہیں جبکہ 104 واقعات ملک بھر میں دیگر موضوعات کی کوریج کرتے ہوئے پیش آئے۔ سن 2021 کے ورلڈ پریس فریڈم انڈکس میں بھارت کو  180 ملکوں کی فہرست میں 142 ویں پوزیشن ہے۔

مزیدخبریں