برائلر چکن کی ٹرپل سنچری، فی کلو کتنے روپے میں فروخت؟

5 Nov, 2021 | 01:02 PM

Arslan Sheikh

جنید ریاض: برائلر مرغی کے گوشت کا ریٹ 319 روپے کلو برقرار، فارمی انڈے ایک روپے درجن اضافہ سے 178 روپے کے ہوگئے۔
برائلر مرغی کے گوشت کا ریٹ برقرار ہے۔ گذشتہ روز بھی مارکیٹ میں برائلر مرغی کا گوشت 319 روپے کلو فروخت کیا جاتا رہا۔ زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 212 اور پرچون ریٹ 220 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب فارمی انڈے ایک روپے درجن اضافہ سے 178 روپے فی درجن ہوگئے ہیں جبکہ فارمی انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 5 ہزار  220 روپے ہوگیا ہے۔

ادھر سبزیوں کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ ہوگیا، پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے سبزیاں بھی 5 سے 10روپے مہنگی ہوگئیں۔ ادرک 255 سے 260 ، پیاز 70 سے 80روپے، آلو 70 سے 80 اور ٹماٹر 60 سے 70روپے کلو میں فروخت کیے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں