ڈیوائن براوو کا ٹی 20 انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

5 Nov, 2021 | 12:42 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:  ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کےآل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے ٹی 20 انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

ڈیوائن براوو کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے سفر  کے ساتھ میرا کیریئر بھی ختم ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ  'میرا خیال ہے اب الوداع کا وقت آگیا ہے، اٹھارہ سال میں کرکٹ کو بہت انجوائے کیا'۔ویسٹ انڈیز کیلئے آئی سی سی ٹرافیز جیتنا اعزاز کی بات ہے۔

خیال رہے کہ ڈیوائن براوو نے ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرتے ہوئے 90 ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنلز میچز کھیلے جبکہ وہ 2 بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز نے 4 میچز میں صرف ایک میچ میں کامیابی حاصل کی اور ایونٹ میں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا، البتہ ویسٹ انڈیز نے اپنا آخری گروپ میچ آسٹریلیا کے خلاف 6 نومبر کو کھیلنا ہے۔



مزیدخبریں