تحریک لبیک پر عائد پابندی ختم کرنے پر اہم پیشرفت

5 Nov, 2021 | 12:38 PM

Arslan Sheikh

قیصر کھوکھر: تحریک لبیک پر پابندی ختم کرنے کی سمری پر اب تک تیس وزراء نے دستخط کر دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ ونگ آج شام پانچ بجے یہ سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال کرے گا۔ وزیر اعلی کے دستخط کے بعد محکمہ داخلہ وفاق کو ریفرنس بھیجے گا۔ پنجاب کے بعد وفاق تحریک لبیک پر پابندی اٹھانے کی منظوری وفاقی کابینہ سے لے گا۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ تحریک لبیک پر پابندی اٹھانے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ 

یاد رہے کہ تحریک لبیک نے حکومت کے ساتھ معاہدے کے مطابق تحریک کے سربراہ سعد رضوی سمیت سینکڑوں گرفتار کارکنان کی رہائی اور تحریک کو کالعدم قرار دیے جانے کے اقدام کی واپسی تمام مطالبات پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے۔   

مزیدخبریں