کورونا کے علاج کیلئے گولی کی منظوری

5 Nov, 2021 | 11:37 AM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) یو کے میڈیسن ریگولیٹر نے کورونا کے علاج کے لیے گولی (ٹیبلٹ) کے استعمال کی منظوری دے دی۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی کمپنی کی گولی کورونا سے متاثرہ ہلکے اور  درمیانی نوعیت کے انفیکشن والے مریضوں کو دی جائیگی۔ مولنوپیراوِر (molnupiravir) گولی کو منظوری دینے کے بعد برطانیہ کورونا کے علاج کے لیے اینٹی وائرل گولی کی منظوری دینے والا پہلا ملک بن گیا ہے، یہ گولی دن میں دو بار ان کمزور مریضوں کو دی جائے گی جو کورونا سے حال ہی میں متاثر ہوئے ہوں۔

 برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 سے متاثرہ افراد اینٹی وائرل گولی گھر پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ گولی بنیادی طور پر فلو کے علاج کے لیے بنائی گئی تھی، کلینیکل ٹرائلز میں ثابت ہوا ہے کہ یہ گولی مریض کے اسپتال میں داخل ہونے یا موت کے خطرے کو تقریباً نصف تک کم کر دیتی ہے۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کی وبائی امراض کی ماہر ماریہ وان کرکھوو نے روئٹرز کو بتایا کہ سال 2022 کے آخر تک کورونا وبا پر قابو پایا جاسکتا ہے،وبا سے نکلنے میں سب سے پہلے وہ ممالک کامیاب ہوں گے جہاں ویکسین شدہ افراد کی تعداد زیادہ ہے اور جہاں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد میں قدرتی طور پر قوت مدافعت پیدا ہوچکی ہے

مزیدخبریں