(سعید احمد سعید ) ماہان ائیر کا تحران سے لاہور فلائیٹ آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ، 17 نومبر سے تحران سے لاہور دو طرفی فلائیٹ آپریشن بحال کیا جائے گا۔c
تفصیلات کے مطابق ایرانی ائیرلائن ماہان ائیر کا لاہور کے لیے فلائیٹ آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ، ماہان ائیر 17 نومبر سے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرے گی جبکہ منگل کے روز دو طرفہ ایک پرواز آپریٹ کی جائے گئی، ماہان ائیر نے 17نومبر کو فلائیٹ کے لیے بکنگ کا آغاز کر دیا۔ کرونا وائرس کے باعث ماہان ائیر کیجانب سے فلائیٹ آپریشن بند کیا گیا تھا۔ لاہور سے تحران جانے والوں مسافر 17 نومبر سے ماہان ائیر کے ساتھ سفر کر سکین گے۔