غیراخلاقی ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والا گروہ گرفتار

5 Nov, 2020 | 11:30 PM

Arslan Sheikh

( عابد چوہدری ) نواں کوٹ انویسٹی گیشن پولیس نے شہریوں کی غیراخلاقی وڈیوزبنا کربلیک میل کرکے رقم بٹورنے والا تین رکنی گروہ گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن عبدالوہاب کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواں کوٹ پولیس نےغیر اخلاقی وڈیوز بنا کر شہریوں کو بلیک میل کرکے رقم بٹورنے والا گروہ گرفتارکر لیا۔ ملزمان میں مرکزی ملزم احسن سمیت اس کے 2 ساتھی عمر اور نعیم شامل۔

ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ ملزمان پلے سٹور پر بلیوایئر ایپ کے ذریعے شہریوں کو بدفعلی کی طرف مائل کرتے تھے اور موبائل فونزکے ذریعے رابطہ کرکے اپنے شکار کو کرائے کے کوارٹرز میں بلاتے تھے۔ جہاں ملزمان نازیبا حالت میں بنائی گئی ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرکے شہریوں سے رقم بٹورتے تھے۔ 

مرکزی ملزم احسن لڑکی اور خواجہ سرا کا روپ دھارکر دکانداروں سے پیٹرول ختم ہونے کا بہانہ بنا کر پیسے ادھار لے لیتا تھا اور ملزمان بعد ازاں ادھار کی رقم ادا کرنے کے بہانے طے شدہ جگہ پر بلا کر زبردستی نازیبا ویڈیو بنا لیتے تھے۔ ایس پی عبدالوہاب کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف 8 سے زائد مقدمات درج ہیں جن پر تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدخبریں