(سعید احمد سعید ) بادامی باغ ریلوے اسٹیشن لیول کراسنگ نمبر 3 پرتجاوزات کیخلاف ریلوے کا آپریشن، ساڑھے چار کروڑ مالیت کی 14 مرلہ سے زائد کمرشل ریلوے زمین واگزار کرا لی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ ریلوے نیلم توصیف کی ہدایت بادامی باغ ریلوے سٹیشن کے قریب ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا گیا، 14 مرلے کمرشل اراضی واگزار کرا لی گئی۔ جس کی مالیت 4 کروڑ50 لاکھ ہے۔ آپریشن میں اسسٹنٹ انجینئر لاہور عبدالرحمان ، انسپکٹر آف ورکس لاہور نمبر 1 محمد ارشد، ایس ایچ اوریلوے پولیس لاہور ملک عرفان اشرف، اے ایس آئی شاہدرہ دانش رضا اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایس شاہد عباس ملک نے پوری ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ مستقبل میں بھی ایسے گرینڈ آپریشن کیے جائیں اور ریلوے کی زمین کو واگزار کرایا جائے تاکہ ریلوے زمین کو آکشن میں ڈالا جائے اور ریلوے کی آمدنی میں اضافہ کیا جاسکے ۔