کسٹم حکام کی بڑی کارروائی، لاکھوں مالیت کے موبائل برآمد

5 Nov, 2020 | 07:47 PM

(سعید احمد سعید ) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کسٹم حکام کی کارروائی، بیرون ملک سے آنیوالے مسافر سے9 قیمتی موبائل فونز برآمد، کسٹم حکام نے موبائل قبضے میں لیکر مسافر کو گھر جانے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کےمطابق لاہور ائیرپورٹ پر کسٹم عملے کی اینٹی اسمگلنگ کارروائی، دبئی سے آنیوالے مسافر سے 9 قیمتی موبائل برآمد کر لیے، مسافر شیخ خرم ایمریٹس کی پرواز ای کے 622 کے ذریعے دبئی سے لاہور آیا۔ مسافر نے موبائل فونز مہارت کیساتھ کپڑوں میں چھپائے ہوئے تھے۔ کسٹم عملے نے دوران چیکنگ مسافر کے کپڑوں سے 9 موبائل فونز برآمد کرلیے۔قبضے میں لیے گئے موبائل فونز میں 5 آئی فون اور 4 سام سنگ شامل ہیں۔ کسٹم حکام کے مطابق موبائلز کی قیمت کل مالیت 15لاکھ روپے ہے، کامیاب کارروائی پر ڈپٹی کلیکٹر کسٹم ثاقب وڑائچ نے عملے کو شاباش دی۔ 

مزیدخبریں