(مظہر عباس ) وزیراعلی پنجاب لاہور شہر کے نظر انداز علاقوں کی ترقی کے خواہاں، ایل ڈی اے کو دو موریہ پل سے شیرانوالہ گیٹ تک ٹریفک کی بحالی کے لئے ایل ڈی اے کو فلائی اوور یا انڈر پاس جبکہ پارکنگ پلازہ بھی بنانے کا ٹاسک سونپ دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے سات منصوبوں پر وزیراعلی سردار عثمان بزدار کو بریفنگ دی تھی ۔ وزیراعلی پنجاب نے سب سے پہلے سرکلر روڈ پر کام کرنے کی ہدایت کی ۔ ایل ڈی اے نے ابتدائی طور پر شیرانوالہ گیٹ تک فلائی اوور بنانے کی تجویز دی ۔
وزیر اعلی پنجاب نے فلائی اوور کے ساتھ انڈر پاس بنانے پر بھی غور کی ہدایت کی۔ سرکلر روڈ پر گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے پلازہ بنانے کی تجویر پر بھی کام کی ہدایت کی ۔ ایل ڈی اے کے مجوزہ پلان کے مطابق منصوبے پر مجموعی لاگت تین ارب کا تخمینہ لگایا گیا ۔ انڈر پاس یا فلائی اوور کے لئے ڈیڑھ کلومیٹر ٹریک پر کام ہوگا۔شروع کا مقام آسٹریلیا مسجد جبکہ آخری مقام کشمیری گیٹ رکھا گیا ہے ۔ منصوبے کے لئے 35 کنال لینڈ ایکوزیشن بھی کی جائے گی ۔ دو دو لین ڈیول کیرج وے ٹریک کو آٹھ ماہ میں مکمل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔ وزیراعلی کے ویژن کے مطابق ڈی جی نے سرکلر روڈ کا معائنہ بھی کیا ۔ ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کا کہنا ہے کہ لاہور شہر کے پسماندہ اور متوسط علاقوں پر کام ہوگا ۔ ڈی جی ایل ڈی اے
کا کہنا ہے کہ وزیراعلی کے ویژن کے مطابق پراجیکٹ ڈیزائن کرنا شروع کردیا ہے ۔