ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فردوس عاشق اعوان وزیروں کو گائیڈ لائن دیں گی

فردوس عاشق اعوان وزیروں کو گائیڈ لائن دیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) ناقص کارکردگی والے وزراء کے لیے ایک اور موقع، معاون خصوصی کم کارکردگی والے وزراء کی مدد کو آئیں گی۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو جہاں اپوزیشن سے نمٹنے کا ٹاسک دیا گیا ہے وہیں وہ اب ناقص کارکردگی والے وزراء کی بھی مدد کریں گی۔ معاون خصوصی کم کارکردگی والے وزراء کے ساتھ بیٹھ کر ان کی کارکردگی رپورٹ تیار کرائیں گیں۔

فردوس عاشق اعوان وزراء کو میڈیا کے سامنے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی لانے کی گائیڈ لائن بھی دیں گی، کوشش کی جائے گی کہ ہفتے میں کم از کم ایک وزیر کی کارکردگی عوام کے سامنے رکھی جائے۔

دوسری جانب ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے فردوس عاشق اعوان کی بطور معاون خصوصی اطلاعات وزیر اعلیٰ پنجاب تقرری کی مخالفت کر دی۔ ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے رائے دی ہے کہ فردوس عاشق اعوان کو حکومتی ذمہ داری دینا سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہو گی کیونکہ فل کورٹ فردوس عاشق کو سپریم کورٹ کے جج کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال کا ملزم قرار دے چکی ہے۔

واضح رہے کہ فیاض الحسن چوہان کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق فردوس عاشق اعوان کو وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی بنا دیا گیا ہے۔