ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ نے ڈرامہ سیریل جلن کیخلاف پیمرا کی درخواست خارج کردی

سپریم کورٹ نے ڈرامہ سیریل جلن کیخلاف پیمرا کی درخواست خارج کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) سپریم کورٹ میں نجی ٹی وی چینل کے ڈرامہ سیریل جلن میں غیر اخلاقی مواد کی وجہ سے بندش کا کیس،عدالت نے پیمرا کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت پیمرا کے وکیل نے موقف اپنایا کہ نجی ٹی وی پر چلنے والے ڈرامہ میں پیمرا قوانین کی خلاف ورزی ہوئی، ڈرامہ میں پاکستان کی اخلاقی، سماجی اور کلچرل اقدار کے منافی مواد نشر کرنے پر پابندی عائد کی گئی۔

پیمرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 27 کے خلاف ورزی پر کاروائی کی، اگر پیمرا اس کی مکمل سماعت کرتا تو پابندی کا مقصد ہی ختم ہو جاتا، پیمرا نے چینل سے پروگرام کا مکمل اسکرپٹ مانگا لیکن نہیں دیا گیا، پیمرا نے پروگرام کا پرومو چلنے پر وارننگ دی اور چینل کو 4 نوٹسز جاری کیے، ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق پیمرا شوکاز نوٹس بھی جاری نہیں کر سکتا،غیر اخلاقی مواد یا کسی ادارے کے خلاف روزانہ پروگرام ہو پیمرا شوکاز نوٹس پر عملدرامد پر بارہ دن لگ جائیں تو پیمرا کیا کرے،انڈیا، برطانیہ اور کینیڈا نے کچھ مخصوس الفاظ کی تشریح کی ہے، ہائیکورٹ کا فیصلہ ہمارے آڑے آرہا ہے۔

نجی ٹی وی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ پیمرا نے مجھے سنے بغیر پروگرام بند کیا، پیمرا نے ڈرامہ بند کر دیا جس کو ہائیکورٹ میں چینلج کیا۔جسٹس عمر عطابندیال نے ریمارکس دئیے کہ اس کیس میں باقاعدہ سماعت بھی نہیں ہوئی، دیکھنا ہو گا کہ کیا پیمرا نے پروگرام چلنے سے قبل کوئی کوئی وارننگ دی۔عدالت نے قرار دیا کہ اس وقت معاملہ سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، پیمرا ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دوبارہ سپریم کورٹ سے رجوع کر سکتا ہے، پیمرا اپنے رولز بنائے عدالت سے کچھ نہ مانگے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer