نواز شریف کو بڑا ریلیف مل گیا،مقدمہ خارج

5 Nov, 2020 | 02:49 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42:سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار ودیگر کیخلاف اقدام قتل کامقدمہ خارج کردیاگیا۔

 
 انسداددہشتگردی عدالت میں 2014 کے دھرنوں کے دوران نوازشریف ، چودھری نثار و دیگرکےخلاف اقدام قتل کامقدمہ کی سماعت ہوئی، شاہ محمود قریشی نے نوازشریف کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا ،اے ٹی سی کے جج راجہ جواد عباس نے محفوظ فیصلہ سنایا،عدالت نے نوازشریف، چودھری نثار ودیگر کیخلاف اقدام قتل کامقدمہ خارج کردیا۔

دوسری جانب شہبازشریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دینے کے اشتہارآویزاں کردیئے گئے۔ ایڈمن جج احتساب عدالت نے اشتہاری کی کارروائی کاحکم دیاتھا،عدم پیشی کی بنا پر نصرت شہباز کے خلاف کاررروائی کاحکم دیاگیا،نوٹس کے مطابق ناقابل ضمانت وارنٹ کے باوجود نصرت شہبازگرفتار نہیں ہوئیں ،نصرت شہبازشریف کی منقولہ او غیرمنقولہ جائیداد کی تفصیلات طلب کرلی گئیں۔

مزیدخبریں