ٹریفک وارڈنز کے لئے اچھی خبر

5 Nov, 2020 | 01:51 PM

Sughra Afzal

(ملک اشرف) ٹریفک وارڈنز کے لئے اچھی خبر، لاہور ہائیکورٹ نے ٹریفک وارڈن سے ڈیلی الاؤنس کی مد میں پچاس ہزار کی ریکوری تاحکم ثانی روک دی، عدالت نے پنجاب حکومت،چیف ٹریفک آفیسر سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ٹریفک وارڈنز محمد بوٹا کنول، محمد بوٹا کمر مکرم بشیر سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار ٹریفک وارڈنز کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ٹریفک وارڈنز کو 14 سال قبل ڈیلی الاؤنس دیا جاتا تھا، اب چیف ٹریفک آفیسر کے اکاؤنٹ کی جانب سے وارڈن کو پچاس ہزار روپیہ فی کیس واپس کرنے کا کہا جا رہا ہے، قانون کے مطابق دی گئی ڈیلی الاؤنس کی رقم واپس نہیں لی جاسکتی۔

درخواست گزاروں کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت سی ٹی او آفس کی جانب سے ڈیلی الاؤنس کی مد میں پچاس ہزار روپے کی رقم کی ریکوری کالعدم قرار دے۔ عدالت نے وکیل کا موقف سننے کے بعد حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے پنجاب حکومت سمیت دیگر سے جواب طلب کرلیا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے پولیس کی بہتری کیلئے اہم قدم اٹھالیا ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پولیس میں 5700 بھرتیوں کی منظوری دیدی، 101تھانوں کواراضی کی منتقلی کاعمل تیز کرنےکی ہدایت کی گئی ہے،وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ پولیس افسران اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائیں،پنجاب میں پولیس کا اچھا نظام لانا چاہتے ہیں، پولیس عوام کوبہترین سروس دے، وسائل مہیا کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک ،ہائی وےپولیس کےمسائل حل کئےجائینگے،پراسیکیوشن ،انویسٹی گیشن میں اشتراک کارکوبہتر بنایاجائے،معیاری انویسٹی گیشن بہت ضروری ہے.

مزیدخبریں