مال روڈ (سٹی 42) سمارٹ فونز بنانے والی صف اول کی کمپنی، ویوو نے پاکستان میں اپنا ایک نیا سمارٹ فون V20 SE متعارف کروا دیا،صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فون میں ڈیزائن، کیمرہ اور پرفارمنس کے حوالے سے بہترین فیچرز کو شامل کیا گیا ہے تاکہ وہ 45,999 روپے کی مناسب قیمت میں ایک شاندار انتخاب کرسکیں۔
ویوو کے اس نئے V20 SE کے خاص فیچرز میں سب سے نمایاں اسکا 32MP سپرنائٹ سیلفی کیمرہ ہے جو دن ہو یا رات، آپ کے لیے بہترین تصاویر کھینچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اس میں Aura Screen Light کا فیچر بھی شامل ہے جو رات کے وقت آپ کے چہرے کو روشن کرنے کے لیے بہترین انتظام کرتا ہے۔ اسی طرح فون کی پشت پر موجود 48MP اے آئی ٹرپل کیمرہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ چاہے آپ تصاویر لے رہے ہوں یا پھر ویڈیو بنائیں، منظر ہمیشہ صاف شفاف اور چمکتا دمکتا نظر آئے۔ V20 SEکے ڈیزائن پر بھی خاص توجہ دی گئی ہے اور نہ صرف یہ دیکھنے میں کافی پتلا ہے، بلکہ اس کا وزن بھی انتہائی کم ہے اور اسکی تھری ڈی باڈی اسے بادلوں کی طرح ہلکا پھلکا بنا دیتی ہے۔
فون میں ایک بڑی 4100 ملی امپیئر آور کی بیٹری اور 33W کی تیز ترین چارجنگ کا بھی استعمال کیا گیا ہےتاکہ آپ منٹوں میں اپنے فون کو ری چارج کرسکیں اور اسے آرام سے ایک دو دن استعمال کریں۔ سمارٹ فون کے نہ صرف ڈیزائن، بلکہ سیلفی کیمرہ اور فون کی پرفارمنس پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
پاکستان کی نوجوان نسل کے لیے V20 SEیقیناً ایک بہترین سمارٹ فون ثابت ہوگا۔ویوو کا نیا V20 SE اس وقت پاکستان میں 45,999 روپے کی قیمت پر پری آرڈر کے لیے دستیاب ہے اور 7 نومبر سے مارکیٹ میں فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔ فون دو جاذب نظر رنگوں آکسیجن بلیو اور گریویٹی بلیک میں دستیاب ہے اور دونوں ہی رنگ بے مثل ہیں۔ صارفین نہ صرف اپنی قریبی موبائل مارکیٹ بلکہ daraz پر ویوو کے آفیشل فلیگ شپ سٹور سے بھی اس فون کوخرید سکتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ 11.11سیل کا حصہ بھی بن سکتے ہیں۔