ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں کورونا بے قابو ہونے لگا، مزید 4 افراد جاں بحق

لاہور میں کورونا بے قابو ہونے لگا، مزید 4 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ (زاہد چودھری، سعود بٹ) کورونا کے وار شدید ہونے لگے، لاہور میں کورونا سے مزید 4 اموات، 139 نئے مریضوں کی تصدیق، سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا کے 69 مریض زیر علاج، 38 انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل، 7 وینٹی لیٹر پر ہیں۔ 

کورونا کے دوران لاہور میں اب تک 52690 مریض اور 933 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں،شہر میں کرونا کی دوسری لہراپنا اثر دکھانے لگی, گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھوگن کی ہیڈ مسٹریس رانی رقیہ کے کورونا میں مبتلا ہونیکا شبہ، ہیڈ مسٹریس نے کورونا ٹیسٹ رپورٹ آنے تک سکول سے چھٹی لے لی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے دو اعلیٰ افسران بھی کورونا کے مشتبہ مریض نکلے، ایڈیشنل سیکرٹری حسین بہادر اور ڈپٹی سیکرٹری احسن بھٹی کو کورونا علامات ظاہر ہونے پر گھروں میں قرنطینہ کر دیا گیا، دونوں افسر دفتر سے چھٹی پر چلے گئے، وہ گھر سے ہی دفتری امور نمٹا رہے ہیں۔

ڈی سی آفس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس انور بریار کورونا کی زد میں آگئے، ڈی سی لاہور نے ان کی 15 یوم کی رخصت منظور کرلی، انور بریار نے خود کوگھر پر قرنطینہ کرلیا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انور بریار کو فون کر کے خیریت دریافت کی اوران کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس کا اضافی چارج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس کاٹھیا کے سپرد کر دیا گیا

نیسپاک آفس میں بھی کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا، نیسپاک میں مزید دو افسران کورونا کا شکار، بائیو میٹرک حاضری پر پابندی عائد کردی گئی۔ذرائع کے مطابق نیسپاک واٹر ریسورس ڈویژن کے جی آئی ایس افسر کورونا کا شکار ہوئی جبکہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کا افسر بھی کورونا کا شکار ہوگئے، کورونا کیسز میں اضافہ سے نیسپاک افسران میں خوف اور پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

 پنجاب بھر میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 3030 نئے مریض اور 8 اموات ہوئی ہیں، پنجاب میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 105197 اور اموات 2380 تک پہنچ گئی ہیں۔ ترجمان پرائمری ہیلتھ کے مطابق صوبے میں کورونا سے متاثرہ 97515 مریض اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں۔

دریں اثناء شہر میں ڈینگی بخار کے مزید 3 مریضوں کی تصدیق بھی ہوئی، شہر کے ہسپتالوں میں مزید 9 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے پنجاب بھر میں ڈینگی کے 6 کنفرم مریض سامنے آئے ہیں اور مجموعی طور پر 562 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران صوبے بھرمیں 504 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے۔        

Sughra Afzal

Content Writer