اورنج لائن ٹرین سٹیشن میں افسوسناک واقعہ، گاڑی تباہ

5 Nov, 2020 | 12:33 AM

Malik Sultan Awan

(سٹی 42) شالامار روڈ پر اورنج لائن ٹرین کےسٹیشن سےملحقہ لوہےکاپلرگرگیا۔
تفصیلات کے مطابق اورجن لائن ٹرین کے افتتاح کے کچھ ہی دنوں بعد ناخوشگوار واقعہ رونما ہوگیا۔ اورنج لائن ٹرین کےسٹیشن سےملحقہ لوہےکا پلرگرنے سے گاڑی تباہ ہوگئی جبکہ  خوش قسمتی سے ڈرائیور محفوظ رہا، واضح رہے کہ پلراورنج لائن ٹرین کےشالامارسٹیشن کےقریب لگایاجارہاتھا، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ پلر گرنے سے ٹریفک روانی  بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

سیف سٹی اور ٹریفک پولیس کی غفلت کے باعث  اورنج ترین کا ہائٹ سیفٹی پلر کینٹینر ٹکرانے سے گر گیا،لاہور میں 11 بجے سے پہلے ہیوی ٹریفک پر پابندی ہے، مگر باوجود اس کے کینٹنر ٹریلر داخل ہوا۔20 میٹر لمبے جستی لوہے کا بنا سیفٹی پلر نیچے گر گیا 2 گاریاں زد میں آگئیں، 3 افراد زخمی ، زخمیوں میں ایک عورت، بچہ شامل ہیں۔ زخمیوں کو شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ٹریلر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

یاد رہے اس سے قبل 25 اکتوبر کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 5 سالوں سے جاری مہنگے ترین منصوبے اورنج لائن میٹرو ٹرین کا افتتاح کیا، اورنج ٹرین کا کرایہ 40 روپے مختص کیا گیا ہے۔

اکتوبر دو ہزار پندرہ کو شروع ہونیوالا سی پیک کے میگا پراجیکٹ اورنج لائن میٹرو ٹرین کو مکمل ہونے میں پانچ سال بیت لگے۔

مزیدخبریں