ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’کرتار پور کوریڈور پاکستان کی طرف سے سکھ برادری کیلئے تحفہ ہے‘‘

’’کرتار پور کوریڈور پاکستان کی طرف سے سکھ برادری کیلئے تحفہ ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے سکھ رہنماؤں کی ملاقاتیں، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ کرتار پور کوریڈور پاکستان کی طرف سے سکھوں کے لئے تحفہ ہے۔

چودھری محمد سرور سے دہلی سے گردوارہ دربار صاحب کرتارپور کیلئے سونے کی پالکی لانے والے وفد نے ممبر پنجاب اسمبلی مہندر پال سنگھ اور ہروندر سنگھ سرنا کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں کرتارپور راہداری منصوبے، بابا گرونانک کی 500 ویں جنم دن کی تقریبات، پاک بھارت تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرتار پور کوریڈور پر آنیوالے سکھ مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ مہمانوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔

 چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک کیساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں لیکن امن کی خواہش کو کمزوری نہیں سمجھنا چاہیے۔ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر کے مختلف مذاہب کے لوگوں کو اپنے تاریخی مقامات تک رسائی دیں گے، مذہبی سیاحت اور ورثہ کمیٹی سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔