مریم نواز کی رہائی کی روبکار آج جاری نہ ہوسکی

5 Nov, 2019 | 05:50 PM

Shazia Bashir

سٹی42: عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث مریم نوازجج احتساب گھر چلے گئے جس کے باعث مچلکے جمع اور ان کی تصدیق نہ ہوسکی۔

لیگی وکلاء نے مچلکے جمع کروانے اور روبکار جاری نہ ہونے پر رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ اشتر عباس سے ملاقات کی اور انہیں استدعا کی کہ مریم نواز کے مچلکے اور روبکار جاری کرنے کا حکم دیں۔

 رجسٹرار ہائی کورٹ اشتر عباس کا کہنا تھا کہ عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث جج احتساب کورٹ کے جج گھر گئے ہیں متعلقہ جج کا فون بھی بند جارہا ہے اورلیگی وکلاء رجسٹرار نے رجسٹرار ہائیکورٹ سے استدعا کی کہ آپ خود روبکار جاری کرنے کا حکم دے دیں۔

جبکہ رجسٹرار ہائیکورٹ نے کہا کہ ان کے ہاس یہ اختیار نہیں۔

مزیدخبریں