ماہرہ خان نے اپنی قریبی دوست کے نام کہانی لکھ ڈالی

5 Nov, 2019 | 05:37 PM

Shazia Bashir

 (زین مدنی ) معروف اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی قریبی دوست کے نام کہانی لکھتے ہوئے کچھ پرانی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

ماہرہ خان نے انسٹاگرام اکانٹ پر اپنی قریبی دوست کے ساتھ پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے چند تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ طویل کیپشن میں ایک کہانی بھی لکھی، ماہرہ خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں آپ سب کو یہ کہانی بتانا چاہتی ہوں، ایک لڑکی کی کہانی جس سے میں کافی سالوں پہلے ملی تھی، یہ ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جس کا دنیا میں سب سے بڑا دل ہے۔

 اداکارہ نے اپنی پرانی اور سب سے قریبی دوست کی کہانی سناتے ہوئے بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ میں نارو سے کالج میں ملی تھی، یہ میرے ساتھ ہر اس وقت کھڑی تھی جب میرا ساتھ کسی نے نہیں دیا تھا، جب میں اسے اپنے تمام خوابوں کے بارے میں بتایا کرتی تھی تو یہ میری باتیں بہت ہی صبر کے ساتھ سنتی تھی۔

  ماہرہ خان نے اپنی دوست کے بارے میں مزید کہا کہ جب اس کے والد دنیا سے چلے گئے تھے تو یہ اپنی ماں کے سامنے کبھی نہیں روئی، یہ صرف میرے ساتھ کالج میں روتی تھی، 23 سال کی عمر سے اس نے اپنے والد کی چھوٹی سی کمپنی کو سنبھالا اور دن رات کام کرنے کے باوجود بھی یہ ہمیشہ میرے لیے حاضر ہوتی تھی۔

 ماہرہ نے اس کہانی میں اپنی دوست کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جب آج میں نے اسے اسٹیج پر دیکھا، اس کے تمام خواب پورے ہو گئے، یہ پاکستان آٹو موٹو انڈسٹری کی واحد خاتون سی ای او ہے اور یہ ہمیں بتاتی تھی کہ ایک دن ضرور مجھے اس طرح کانفرنس میں مدعو کیا جائے گا۔

مزیدخبریں