ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین کیلئے تعلیمی دروازے بند کرنے کا انکشاف

خواتین کیلئے تعلیمی دروازے بند کرنے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) سرکاری کالجوں میں بی ایس آنرز میں لڑکیوں کے داخلے بند کر دیے گئے۔ وزیر ہائیر ایجوکیشن نے لڑکیوں کے داخلوں پر پاپندی سے متعلق سیکرٹری سے رپورٹ طلب کر لی۔

سرکاری کالجوں کے پرنسپلز نے بی ایس آنرز میں داخلوں کی حکومتی پالیسی مسترد کر دی ہے۔ پنجاب میں حکومت نے لڑکوں کے کالجوں میں بی ایس آنرز میں کو ایجوکیشن کی پالیسی نافذ کی تھی تاہم کالجوں نے بی ایس آنرز میں داخلوں کیلئے لڑکیوں کو میرٹ لسٹوں سے ہی نکال دیا۔ اسلامیہ کالج سول لائنز، سائنس کالج وحدت روڈ نے لڑکیوں کو داخلے دینے سے انکار کیا ہے۔

کالجوں کے پرنسپلز کہتے ہیں کہ سکیورٹی وجوہات کی بناء پر بی ایس میں لڑکیوں کے داخلے بند کیے ہیں اور یہ فیصلہ متفقہ طور پر کالج کونسل نے کیا ہے۔ متاثرہ طالبات کہتی ہیں کہ پالیسی کی خلاف ورزی کرنیوالے کالجز کیخلاف محکمہ کارروائی کرے۔

سٹی فورٹی ٹو کی خبر کا وزیر ہائرایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے نوٹس لے لیا ہے اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سے معاملے پر رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔