بہترین پرفارمنس پر ہمایوں سعید اور عائزہ خان کو آسکر دینے کا مطالبہ

5 Nov, 2019 | 04:30 PM

Shazia Bashir

 (زین مدنی ) اداکار ہمایوں سعید، عائزہ خان اورعدنان صدیقی کے ڈرامے میرے پاس تم ہو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی دی لوگ ڈرامے میں فنکاروں کی بہترین پرفارمنس کی دل کھول کر داد رہے ہیں۔

 اداکار ہمایوں سعید، عائزہ خان اورعدنان صدیقی کا نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والا ڈراما میرے پاس تم ہواپنی پہلی ہی قسط سے پاکستانیوں کا پسندیدہ ڈراما بناہوا ہے۔ تاہم اس ڈرامے کی گزشتہ روز نشر ہونے والی بارہویں قسط نے تو پورے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔ ڈرامے میں عائزہ خان اورہمایوں سعید کی پرفارمنس کی بے حد تعریف کی جارہی ہے اورلوگ سوشل میڈیا پر عمدہ ڈائیلاگز لکھنے پر داد دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اسے آسکر ملنا چاہیئے۔

مزیدخبریں