محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنادی

5 Nov, 2019 | 01:34 PM

وقار نیازی

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں بدھ اور جمعرات کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک رہے گا جبکہ شہر میں بدھ اور جمعرات کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔اسی طرح صبح کے وقت شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ریکارڈ کیا گیا اور شام کے وقت نمی کا تناسب 41 فیصد رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز دوپہر کے وقت ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوجائےگاجو جمعرات تک جاری رہے گا۔
 

مزیدخبریں