علی عباس: پنجاب حکومت کا" ہنر مند نوجوان" پروگرام کاغذوں تک محدود، نوجوانوں کے لیے تحریک انصاف کی حکومت نے ہنر مند نوجوان پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا۔وفاق میں وزیر اعظم نے منظوری دی لیکن بزدار حکومت کی سستی کے باعث پنجاب میں منظور ہی نہ ہوسکا ۔
تحریک انصاف کی حکومت نے دعویٰ کیاتھا کہ پنجاب میں ہنر مند نوجوانوں کو برسر روزگار بنانے کیلئے رواں سال 1 ارب 50 کروڑ روپے مختص کیے گئےلیکن پانچ ماہ گزر گئے صوبائی حکومت ہنر مند نوجوان پروگرام کی منظوری نہیں دے سکی ۔ پروگرام کے تحت پنجاب حکومت نے صوبائی سطح پر جوانوں کو قرضہ فراہم کرنا ہے ،محکمہ انڈسٹریزکے حکام کے مطابق پروگرام کا پی سی ون تیار کرلیا گیا ہےجس کی منظوری جلد ہی لے لی جائے گی اور پروگرام پر پری ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس بھی ہوچکا ہے ۔حکام کے مطابق کچھ اعتراضات کے باعث پروگرام کی منظوری میں تاخیر ہوئی۔