مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کیجانب سے سنٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان

5 Nov, 2018 | 09:59 PM

Arslan Sheikh

عمراسلم: مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہبازشریف نے سنٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کر دیا، احسن اقبال کو پارٹی کی تنظیم نو کا کنوئنیر مقرر کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے پارٹی کی تنظیم سازی کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں 18 رکنی سینٹرل کمیٹی کا اعلان کردیا ہے۔ احسن اقبال کو کمیٹی کا کنوئنیر، جب کہ حمزہ شہبازشریف ،خواجہ آصف، خواجہ سعدرفیق، عبدالخالق وصی، امیرمقام، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادربلوچ، مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی صدرنزہت صادق، اسد جونیجو، غالب خان، مرتضی جاویدعباسی، نیلسن عظیم، سرداراویس لغاری، راحیلہ درانی، راناثنااللہ خان، رانا تنویرحسین، شاہ محمد شاہ اورعطااللہ تارڑ کو کمیٹی کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کو میاں شہبازشریف نے ہدایت کی ہے کہ پارٹی ڈھانچے کا از سر نو جائزہ لیا جائے اور پارٹی کی بہتری کے حوالے سے تجاویز مرتب کی جائیں، جب کہ گراس روٹ لیول پر مسلم لیگ ن کی مضبوطی اور تنظیم سازی کے حوالے سے حکمت عملی بنائی جائے۔

مزیدخبریں