گورنر ہاؤس کو تعلیم طب کی درسگاہ بنانے کا مطالبہ

5 Nov, 2018 | 08:34 PM

Arslan Sheikh

زاہد چوہدری: گورنر ہاؤس میں تعلیم طب کا ادارہ بنانے کا مطالبہ، پی جی ایم آئی و امیر الدین میڈیکل کالج انتظامیہ اور سٹوڈنٹس نے وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے کالج کے نئے کیمپس کے لیے گورنر ہاؤس کی اراضی مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق جنرل ہسپتال سے منسلک پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اور امیر الدین میڈیکل کالج برڈ ووڈ روڈ پر واقع مخدوش حال عمارت میں قائم ہے جب کہ نرسنگ کالج اور الائیڈ ہیلتھ سکول ہسپتال کی حدود میں ہیں۔ اس صورتحال پر سابقہ حکومت کے دور میں محکمہ اوقاف کی دو ہزار دو سو کنال اراضی نئے کیمپس کے لیے فراہم کرنے کی استدعا کی گئی تھی، لیکن یہ معاملہ التوا میں ڈال دیا گیا۔

پی جی ایم آئی، امیر الدین میڈیکل کالج انتظامیہ اور سٹوڈنٹس نے اب وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ نئے کیمپس کے لیے گورنر ہاؤس کی اراضی فراہم کی جائے۔

پی جی ایم آئی و امیر الدین میڈیکل کالج کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت گورنر ہاؤس کو پہلے ہی درسگاہ میں تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اس لئے طبی تعلیم کی درسگاہ کا کیمپس بنانے کو ترجیح دی جانی چاہیئے۔

مزیدخبریں