لیسکو اقبال ٹاؤن ڈویژن میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

5 Nov, 2018 | 07:09 PM

Shazia Bashir

شاہد ندیم: لیسکو اقبال ٹاؤن ڈویژن میں کمرشل اور صنعتی صارفین کے میٹرز کو تبدیل کرنے میں بے ضابطگیوں کا انکشاف، لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر مینجر مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس عامریٰسین کی سربراہی میں اعلیِ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو اقبال ٹاؤن ڈویژن میں میٹرز تبدیل کرنے میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، لیسکو  چیف مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، کمپنی نے تحقیقات کے لئے اعلی  سطح کی کمیٹی تشکیل دے  دی ہے۔

مینجر ایم اینڈ ایس عامریٰسین کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے، کمیٹی میں ڈپٹی مینجر ایس اینڈ آئی اور ڈپٹی مینجر ایم اینڈ ٹی ممبر مقرر کئے گئے ہیں، نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی تھری فیز اور ایم ڈی آئی میٹرز کی چیکنگ کرے گی، میٹرز کی تبدیلی اور ڈی ٹیکشن بل کا ریکارڈ حاصل کیا جائے گا، جبکہ میٹرز کی تبدیلی پر مبنی رپورٹس بھی طلب کر لی گئی ہیں، ڈپٹی مینجر آپریشن اور ایس ڈی اوز کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔

کمیٹی تحقیقات مکمل کر کے سات روز میں ڈائریکٹر کسٹمر سروسز کو رپورٹ پیش کرے گی، جس کی روشنی میں افسران کے خلاف مزید کاروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں