ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف نرسنگ لاہور سروسز ہسپتال کی مدت ملازمت مکمل ہونے پر الوداعی تقریب کا انعقاد

 چیف نرسنگ لاہور سروسز ہسپتال کی مدت ملازمت مکمل ہونے پر الوداعی تقریب کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان: چیف نرسنگ لاہور سروسز ہسپتال مس صائمہ یٰسین کی مدت ملازمت مکمل ہونے اور گراں قدر خدمات پر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، پرنسپل سمز سمیت سابق اور موجودہ ایم ایس، نرسنگ سٹاف اور پیرامیڈکس کی شرکت۔   

تفصیلات کے مطابق چیف نرسنگ سپریٹنڈنٹ مس صائمہ یٰسین کی مدت ملازمت مکمل ہونے پران کے اعزاز میں لاہور سروسز ہسپتال میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پرنسپل سمز پروفیسر محمود ایاز، ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر امیر، ایم ایس سروسز ڈاکٹر سید قمرسمیت دیگر ڈاکٹرز، پیرامیڈکس اور نرسنگ سٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل اور ایم ایس نے چیف نرسنگ کی گراں قدر خدمات کو سراہا۔

چیف نرسنگ کا کہنا تھا کہ ایک طویل عرصہ ہسپتال میں خدمات پیش کیں جس پر فخر ہے، تمام ملازمین کی بے حد مشکور ہوں۔ اچھے ملازمین کی حاصلہ افزائی یقینا ادارے کے معاملات اور ملازمین کی کاردگی میں نکھار لانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer