ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اہم شاہراہوں اور یونین کونسلز کی گلیاں تاریکی میں ڈوبنے کا خدشہ

اہم شاہراہوں اور یونین کونسلز کی گلیاں تاریکی میں ڈوبنے کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دلشادحسین: میٹروپولیٹن کارپوریشن کی تیرہ اسٹریٹ لائٹس کرینز میں سے آٹھ خراب ہونے کا انکشاف، مرمت کے لیے ورلڈ بینک کی گرانٹ کے اجراء کے باوجود اسٹریٹ لائٹس کرینز سڑکوں پر نہ آسکیں، شہر کی اہم شاہراہوں سمیت یونین کونسلز کی گلیاں تاریکی میں ڈوبنے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹاؤن ہال کی پارکنگ میں گزشتہ چھ ماہ سے کھڑی اسٹریٹ لائٹس کرینز  کروڑوں مالیت کی ہیں، ان کرینز میں سے کچھ کے ٹائر جواب دے چکے ہیں اور مشینری کو زنگ کھا رہا ہے۔

ورلڈبینک نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے زیر کنٹرول تین اور زونز کی نو کرینز کی مرمت کے لیے نو ملین کے گرانٹ جاری کی، ورلڈ بینک کے نمائندوں نے اپنی نگرانی میں چھ ماہ قبل ٹینڈرز کرائے اور کنٹریکٹرز کو ورک آرڈرز جاری کرائے، تاہم فنڈز کے اجراء کے باوجود اسٹریٹ لائٹس ٹرکس کی مرمت کا کام پایا تکمیل کو نہ پہنچ سکا۔

ذرائع کے مطابق نئی حکومت آنے کے بعد سرکاری امور میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کو مائنس کرنے کے باعث فنڈز کے استعمال میں بے جا رکاوٹیں ڈالی گئیں جس کی وجہ سے فنڈز بھی استعمال نہیں ہو رہے۔

چھ ماہ سے کھڑی اسٹریٹ لائٹس کرینز ناکارہ ہو رہی ہیں، شہر کی مرکزی شاہراہوں اور یونین کونسلز میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور مرمت کا کام متاثر ہو رہا ہے۔