(سٹی 42) پنجاب حکومت نے گریڈ17کے18افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیے گئے.
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ایک بار پھر افسران کے تقرو تبادلے کر دیے ہیں، ان افسران میں شامل رانا محمد حسین سیکشن افسر محکمہ سپیشل ہیلتھ کئیر، رانا منظور حسین اے سی ریونیو گوجرانوالہ، سید نوید عالم کو اے سی بورے والا بنا دیا گیا اور حسنین خالد کو اسسٹنٹ کمشنر بورے والا لگا دیا گیا، سرمت تیمور اسسٹنٹ کمشنر مرید کے، اے سی مریدکے طارق حسین کو اوایس ڈی کر دیا گیا۔
علاوہ ازیں عمران بشیر اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال، عظیم شوکت اعوان سب رجسٹرار فیصل آباد، مہدی ملوف کو اسسٹنٹ کمشنر یزمان لگا دیا گیا، لیاقت علی گیلانی اسسنٹ کمشنر سی راجن پور، محمد اورنگزیب کو اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ، مظفر مختار اسسٹنٹ کمشنر چکوال، آصف اقبال اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور تعینات کردیا گیا۔
جبکہ آفتاب حسین کو جنرل اسسٹنٹ ریونیو بہاولپور، تنویر یاسین کو اسسٹنٹ کمشنر جنرل گوجرانوالہ، اعتزاز اسلم مارک کو اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں، شمائلہ منظور کو اے سی سٹی فیصل آباد، علی عاطف کو اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن، محسن اقبال کو اسسٹنٹ کمشنر لاہوراور واسک عباس کو اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ تعینات کردیا گیا۔