"کچھ لوگوں کو بھی خلاء میں بھیجنے کی ضرورت ہے"

5 Nov, 2018 | 04:10 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(قذافی بٹ) وفاقی وزیراطلاعات فواد  چودھری کا کہنا تھاکہ پاکستان کی سیاست میں کچھ لوگوں کو بھی خلاء میں بھیجنے کی ضرورت ہے، اپوزیشن کا مسئلہ یہ ہے کہ انکے خلاف کیسز نہ سنے جائیں ۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد احمد چودھری کا کہنا تھا کہ کچھ سیاستدانوں کا علاج یہی ہے کہ انہیں خلاء میں چھوڑ آیا جائے ، ایک لمبا عرصہ حکومت میں رہنے کے بعد کچھ لوگوں کو یہ غلط فہمی ہے کہ شاید انکے بغیر پاکستان نہیں چل سکے گا،

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا مسئلہ یہ ہے کہ انکےخلاف کیسز نہ سنے  پاکستان اور چین کے درمیان تجارت اب چین کی کرنسی میں ہوگی، دونوں ممالک کے درمیان تاریخی معاہدہ طے پایا ہے ،دونوں ممالک کا سٹریٹیجک اعتبار سے بھی انحصار ایک دوسرے پر بڑھ گیا ہے۔

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا  کہ مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں کا سب کو پتہ ہے ، املاک کو نقصان پہنچانے والے شر پسند عناصر کا ڈیٹا آج رات تک جمع کر لیا جائے گا ۔

مزیدخبریں