ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے بلآخر سرکاری سکولوں کی سن لی

5 Nov, 2018 | 03:15 PM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی مد میں 24 کروڑ روپے جاری کردیئے، سی ای او ایجوکیشن نسیم زاہد کا کہنا تھاکہ نان سیلری بجٹ کی رقم منگل کو سکولوں کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے بارہ سو سرکاری سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی مد میں 24 کروڑ روپے جاری کردیئے، نان سیلری بجٹ کی رقم منگل کو سکولوں کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوجائیں گی،  سی ای او نسیم زاہد کا کہنا تھاکہ سکولوں کو تین میں سے صرف ایک قسط کے پیسے جاری کیے گئے ہیں،گزشتہ دواقساط کے پیسے ابھی تک جاری ہونا باقی ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ مزید فنڈز ملتے ہی باقی دو اقساط بھی جاری کردیں گے، دوسری جانب ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر رشید احمد بھٹی کا کہنا تھا کہ فنڈز کی رقم اکاؤنٹس میں منتقل نہ ہوئی تو 7 نومبر کو سیکرٹریٹ کے باہر احتجاج کریں گے۔

واضح رہے کہ سرکاری سکولوں کے تمام اخراجات کی ادائیگی کے لیے نان سیلری بجٹ کا اجراء گزشتہ 9ماہ سے تعطل کا شکار ہے۔

مزیدخبریں