کرکٹ کے شائقین کیلئے اچھی خبر

5 Nov, 2018 | 02:59 PM

M .SAJID .KHAN

(شہبازعلی ) ٹی ٹین لیگ کے منیجنگ ڈائریکٹر سعد اللہ خان نے آئندہ برس لیگ کے سیمی فائنل اور فائنل پاکستان میں کروانے کی خوشخبری سنادی ۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹین لیگ کا میلہ رواں ماہ کے تیسرے ہفتے شارجہ کے تاریخی کرکٹ سٹیڈیم میں سجے گا ،لیگ کی تیاریاں فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئیں ، لیگ کے حوالے سے مینجنگ ڈائریکٹر سعد اللہ خان نے پارک لین ہوٹل میں اہم پریس کانفرنس کی ، سعد اللہ خان کا کہنا تھا کہ لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی ، تحفظات دور ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ اور احسان مانی نے بہت مددکی،ٹی ٹین فارمیٹ آنے کے بعد جلد ہی اولمپکس میں بھی کرکٹ مقابلے ہوتے دکھائی دیں گے ۔

سعد اللہ خان کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے 12کھلاڑیوں کو این او سی جاری کر دئیے ہیں جبکہ سات بھارتی کرکٹرز بھی لیگ میں حصہ لیں گے ، ان  کا کہنا تھا کہ ہم اس سال ہی سیمی فائنلز اور فائنل پاکستان میں کراونا چاہتے تھے مگر پی سی بی کے ساتھ تاخیر سے رابطہ ہو ا تاہم آئندہ برس لیگ کے سیمی فائنل اور فائنل پاکستان میں کروائیں گے۔

مزیدخبریں