(سٹی42) شہرمیں مسافر خانوں کی تعمیرکے لیے 5مقامات کی نشاندہی کردی گئی، ڈی سی صالحہ سعید کا کہنا تھا کہ تعمیراتی کام ایل ڈی اے کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورمیں مسافرخانوں کی تعمیر کیلئے ضلعی انتظامیہ نے5مقامات پرجگہ کی نشاندہی کر دی ، ڈی سی صالحہ سعید کے مطابق لاری اڈا،ریلوے سٹیشن ،سبزی منڈی بادامی باغ ،داتا دربار اور ٹھوکر نیازبیگ میں جگہ کی نشاندہی کی گئی،صالحہ سعیدکاکہناتھا کہ ڈی جی ایل ڈی اے کی نگرانی میں جگہ کی نشاندہی کرکےایل ڈی اےحوالے کردی گئی ہے۔
ضلعی افسران نے مسافرخانوں کیلئے جگہ کی نشاندہی کرائی ہے، ڈی سی لاہورکاکہناتھا کہ ایل ڈی اےجلدمسافر خانوں کی تعمیر کاآغاز کرےگی۔